بد صورت مرد سے شادی کرنے پر حضرت عمر کا فرمان

خواتین کو انتہائی بد صورت مرد بھی پسند کیوں آجاتے ہیں؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، انتہائی حیران کن وجہ بتادی

کنبرا (نیوز ڈیسک) خواتین کو بسااوقات انتہائی بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے ان کی اس عادت کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خوبصورتی سمیت پسندیدگی کے تمام عوامل پر ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہیں صنف مخالف کی ذہانت سے جنسی تحریک ملتی ہے، چنانچہ ایسی خواتین کو بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں جو ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرتی ہیں۔“

اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 18سے 35سال عمر کے 383مردوخواتین پر تجربات کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ ”دنیا میں ہر 10میں سے ایک شخص شریک حیات میں ذہانت کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ اس کا انتخاب کرتا ہے۔ تجربات میں ثابت ہوا ہے کہ کم از کم 120آئی کیو لیول صنف مخالف کو کشش دلانے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔“

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گیلیس گگنیک کا کہنا تھا کہ ”ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرنے کی عادت کو Sapiosexualismکہا جاتا ہے۔یہ بھی دیگر جنسی رغبتوں کی طرح ایک حقیقی جنسی رجحان ہے۔ جو شخص یہ رجحان رکھتا ہو وہ صنف مخالف کے 135آئی کیو لیول کے حامل فرد کی محبت میں گرفتار ہونے سے خود کو نہیں بچا پاتا۔“ جبکہ دوسری جانب مرد کو کبھی کمزور نہیں ہونا چاہئیے..پتا ہے مجھے کیسے مرد پسند ہیں..ایسے جو رعب والے ہوں..تھوڑے سے سڑیل..تھوڑے سے گھمنڈی..تھوڑے سے مغرور پتہ ہے کیوں..؟؟

کیوں کہ ایسے مرد ہر کسی کے سامنے بچھ نہیں جاتے..دل ہتھیلی پر نکال کر نہیں رکھ دیتے..ہر جگہ ہر کسی سے اظہار محبت کرنے نہیں بیٹھ جاتے. ایسے مرد ہی دراصل عورتوں کے محافظ ہوتے ہیں..اور جانتے ہو میں کیا چاہتی ہوں..میں ایسے مرد کی دلہن بن کر اپنا پوراوجود اسے سونپ دوں..میں اس کی اطاعت کو ہی جز ایمان بنا لوں..اس کو سر آ نکھوں پر بیٹھاؤں.کبھی بھی اسکی تزلیل نہ ہونے دوں..!!!!!!تعلیم کا یہ مطلب تو نہیں کہ مرد سے برابری کرنے لگ جاؤں علم تو عاجزی سکھاتی ہے..شیطان نے بھی تو برابری کی تھی..کیا مقام ملا..

کیا مقرب خدا ہوا..اور برابر ہو کر کرنا بھی کیا ہے..خود کو مزید مشینوں کے سپرد کرمشینوں کے سپرد کر دینا..رشتوں کی قیمت پر..اور مزید غیر محسوس ذمہ داریوں میں جکڑ کر مرد کو آذاد چھوڑ دینا۔ میں تو چاہتی ہوں…ایسی زندگی ہو..جہاں برابری نہیں محبت پنپتی ہو..قوس و قزح بھی سات رنگوں میں اچھا لگتا ہے پتہ ہے کیوں..کیوں کہ وہاں برابری کی بات نہیں آتی..ہر رنگ دوسرے سے الگ مگر منفرد..سوچو سات ایک ہی قسم کے رنگ ہوں تو کبھی اچھا لگے گا کیا وہ.اور دیکھو سات الگ رنگ مل کر ایک خوبصورت منظر تخلیق کر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں